پاکستانی حسن جاوید چینی فائونڈیشن کے مشاورتی بورڈ کے رکن نامز د

حسن جاوید چینی زبان روانی سے بولتے،چین پر کئی کتابوں کے مصنف ہیں انہوں نے جرمنی، سنگا پور اور موریطانیہ میں سفارتی خدمات انجام دی ہیں

جمعہ 16 دسمبر 2016 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) چین کی قائم کردہ فائونڈیشن جو گلوبل نوبل پرائز فائونڈیشن کے برابر قائم کی گئی ہے نے پاکستان کے جرمنی، سنگا پور اور موریطانیہ میں سفارتی خدمات انجام دینے والے سابق سفیر سید حسن جاوید کو فائونڈیشن کے مشاورتی بورڈ کا رکن نامز د کر دیا ہے ،بورڈ میں نامور سائنسدان ، دانشور ، سفارتکار اور نوبل انعام حاصل کرنے والے شامل ہیں ،فائونڈیشن کے تحت پانچ انعام اور ایوارڈ اپلائیڈ فزکس ، اپلائیڈ کیمسٹری لٹریچر فائن آرٹس اکنامکس اور ایجادات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی نمایاں شخصیات کو عطا کئے جائیں گے ، سفارتکار حسن جاوید چین کے بارے میں لکھنے والی ایک نمایاں شخصیت ہیں جنہوں نے چین میں دس سال تک خدمات انجام دی ہیں ، وہ مینڈرین چینی بڑی روانی سے بولتے ہیں اور انہیں چین کے بارے میں کئی کتابیں لکھی ہیں ، وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں تین سال کیلئے مشاورتی بورڈ میں بطوررکن نامز د کیا گیا ہے ، فائونڈیشن کی افتتاحی تقریب 21دسمبر کو شینزن میں ہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :