پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے واپڈا اتھلیٹکس ٹیم کو جناح اسٹیڈیم کا ٹریک اور ہاسٹلز مفت میں دینے کا انکشاف

جمعہ 16 دسمبر 2016 20:30

پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے واپڈا اتھلیٹکس ٹیم کو جناح اسٹیڈیم کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے اتھلیکٹس کا قومی سطح پر سینئر اور جونیئر ز پلیئرز کا تربیتی کیمپ لگانے کی بجائے واپڈا کی اتھلیٹکس ٹیم کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد کا ٹریک اور ہاسٹلز مفت میں دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ،ْ کوارپوریٹ سیکٹر سمیت مختلف اداروں کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کو کرایہ کے عوض دیتا ہے لیکن حیران کن طور پر واپڈا کی اتھلیٹکس ٹیم کو لاہور میں واپڈا سپورٹس کمپلیکس کی موجودگی کے باوجود تقریبا گزشتہ دو ماہ سے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد کا اتھلیٹکس ٹریک مفت میں الاٹ کیا اور ساتھ ہی من پسند شخصیات کو نوازنے کیلئے واپڈا کے 30سے زائد پلیئرز اور آفیشلز کو سپورٹس کمپلیکس کے ہاسٹلز میں مفت رہائش بھی دے ڈالی ۔

دوسری جانب قومی جونیئر اور سینئر سطح پر اتھلیٹکس ٹیم کے جاری تربیتی کیمپ بھی ختم کر دیئے گئے جس کے باعث کھلاڑیوں میں مایوسی پھیل گئی ہے ۔