سانحہ آرمی پبلک سکول پشاورکے شہداء کی یاد میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں تقریبات کا انعقاد

سرکاری ونجی سطح پرریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد،شمعیں روشن کی گئیں،تقریبات میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

جمعہ 16 دسمبر 2016 20:18

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاورکے شہداء کی یاد میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔سانحہ کے شہید بچوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے سرکاری ونجی سطح پرریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جبکہ شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔سیاسی وسماجی رہنمائوں نے سانحہ کے ننھے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کی اس قربانی نے پوری قوم کو جھنجوڑ کررکھ دیاہے۔

معصوم اور نہتے بچوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنانے والادشمن تو اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ہے لیکن وطن پر جان نچھاور کرنے والے ننھے بچوں کی قربانیاں ہمیشہ کیلئے امرہوگئی ہیں ۔ نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب سے کی کامیابی سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان رائٹرز ونگ کے زیر اہتمام اور حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کے اشتراک سے منعقدہ سالانہ دوسری خصوصی تقریب بعنوان ہم بھولیں گے نہیں کوئی بھی شہادت سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ایم این اے عبدالغفارڈوگر،ممبران صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی،رانا طاہرشبیر،ظہیرالدین علیزئی،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید،سابق ایم پی اے احمد مجتبیٰ گیلانی،مارکیٹنگ منیجرحفیظ گھی اینڈ جنرل ملز، عمران اعظمی،پی ایس پی جنوبی پنجاب کے زونل انچارج شیخ کرامت علی،اخبارفروش یونین کے رہنما ملک عرفان اتیرا،نامزد وائس چئیرمین ضلع کونسل ملتان ملک سرفراز کھور،ملک ارشد میٹ،شیخ ندیم اکبر حافظ نسیم قریشی، محمد عرفان رفیع، محمد عبداللہ، عبد الرحیم خان، عبدالرحمان فری، سعدالرحمان ، عبد البا سط قریشی،نعیم الرحمن ،شیخ عبیدالرحمن ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سانحہ پشاور بر بریت ، ظلم واندوہ کا بد ترین واقعہ ہے لیکن پاکستانی قوم کے عزائم بلند اورمضبوط ہیں۔ ہم شہادتوں سے کبھی نہیں گھبرائے اور وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔ پاکستان کا بچہ بچہ ملک کے لیئے کٹ مرنے کا جذبہ رکھتا ہے یہی ہمارے دشمنوں کی موت ہے۔ پاک فوج کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں نہ ہے ۔دہشت گردکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان،ضرب عضب سے تخریب کاری پر کاری ضرب پڑی اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ یقینا کوئی بھی شہادت ہم نہیں بھلا سکتے اور معصوم لوگوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اس موقع پر طلبا ء نے بھی تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔دوسری طرف سماجی تنظیموں کے زیراہتمام شہداء کی یادمیں لالک جان پارک سے ریلی روانہ کی گئی ۔

ریلی میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے شہدائے اے پی ایس کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔دریں اثناء سابق صوبائی وزیر ورکن صوبائی اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی خاطر سانحہ اے پی ایس کے طلبہ نے خون کا نذرانہ پیش کرکے نئی تاریخ رقم کی شہداء کی قربانی کو کبھی بھی فراموش نہ کیا جا سکے گا ۔

آج کے نونہال طلبہ کل کے معمار ہیں ان کے تحفظ کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سمرا ہائی سکول نزد ڈیرہ اڈہ پر سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس کی صدارت سکول ہذا کے پرنسپل عابد فرید بزدار نے کی جبکہ اس موقع پر مہمان خصوصی ٹریڈرز ونگ کے ضلعی جنرل سیکریٹری شیخ الطاف ، ضلعی انتظامیہ کے نمائندہ احسن رضا ، پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین سمیت مقصود لودھی ، روبینہ شاہین ، غزل غازی، شیخ اشتیاق، عطیہ ربنواز ، رانا عامر، حافظ منور ، مرزا عادل نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں اساتذ ہ و طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر شہداء اے پی ایس کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اسلام و پاکستان دشمن قوتیںاپنے مذموم مقاصد کی خاطر بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہی ہیں لیکن سیکیورٹی ادارے اور حکومت ان کی بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج وطن عزیز میں امن و امان کی فضا پائی جا تی ہے ۔

دوسری طرف گورنرپنجاب کے صاحبزادے وامیدوار این اے 149ملک آصف رجوانہ نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے ننھے شہداء کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کی اس قربانی سے پوری قوم کوجنجھوڑ کررکھ دیا ہے معصوم اورنہتے بچوں کواپنے ظلم کانشانہ بنانے والہ دشمن اپنے منطقی انجام کوپہنچ جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان وآپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمرٹوٹ گئی ہے پاک فوج کی قربانیوں پرقوم کوفخر ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سانحہ پشاور کی یادیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی گئی ۔دہشت گردوں کیخلاف نعرے بازی کی گئی اورپاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے ۔ مقررین نے کہاکہ اسلام اورپاکستان دشمن قوتیں دہشت گردی میں ملوث ہیں جوسی پیک منصوبہ کوناکام بناناچاہتی ہے ۔ آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ نے پرامن پاکستان کیلئے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی ۔

آصف رفیق رجوانہ نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت نے پاکستان کومسائل کی دلدل سے نکال لیا ہے اورمعاشی استحکام بھی قائم ہوچکا ہے اسے جلد خوشحال ،خودمختار اورباوقار ملک بنایاجائے گا۔ تقریب سے ملک اعجاز احمد رجوانہ ،شیخ انعام اللہ ،عرفان الحق حقانی ،معظم کامران بابر ،فلک شیر ،فیاض احمد ودیگر نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :