عیدمیلاد النبی ؐ پرپرامن جلوسوں اورمحافل کے انعقادپر ریاستی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

جمعہ 16 دسمبر 2016 20:17

لاہور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء)معروف مذہبی سکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عوام کے جان ومال کاتحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے‘ عیدمیلاد النبی ؐ پر پرامن جلوسوں اورمحافل کے انعقادپر ریاستی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔میلاد النبی ؐ کی تقریبات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پرپولیس افسران اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

امن وامان کاقیام تمام محب وطن طبقات کی مشترکہ ذمہ دار ہے۔علماء اہل سنت دہشتگرد ی کے خاتمے اورامن کے قیام کیلئے ہرممکن کوشش کرتے رہیں گے۔مذہب کے نام پر انتشار اورفساد پھیلانے والے دین اسلام کے پرامن چہرے پرسیاہ دھبہ ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں لمحہ فکریہ ہیں۔بھارتی جارحیت کوررکنے کیلئے عالمی برداری اپنے ذمہ داری پوری کرے۔دنیابھر میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک اقوام متحدہ کے کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔