پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نیلی لائٹ لگا کرگھومنے والا ڈی ایس پی ضمانت پر رہا

جمعہ 16 دسمبر 2016 20:13

لاہور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) لاہور کی مقامی عدالت نے ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کی پرائیویٹ گاڑی پر نیلے رنگ کی سرکاری لائٹ لگا کرگھومنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عمران بابر جمیل کو رات گئے لوئر مال پولیس نے نیلے رنگ کی سرکاری لائٹ پرائیویٹ گاڑی پر لگاکر گھومنے کے الزام میں گرفتار کیا اور کارسرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے ملزم عمران بابر جمیل کو ہتھکڑی لگا کر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، ملزم کی جانب سے بتایاگیا کے اعلیٰ پولیس افسران انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہے ہیں ضمانت منظور کی جائے ۔عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کیلئے دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :