غذر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر پولیس کی چیک پوسٹیں بھوت بنگلوں میں تبدیل

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:47

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) غذر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے پولیس کی چیک پوسٹیں بھوت بنگلوں میں تبدیل ہوگئے ہیں اور بعض چیک پوسٹوں کی مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے ان چیک پوسٹوں کے دروزے اور کھڑکیاں بھی غائب ہے جس باعث اب تک حکومت کے خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے سینگل میں بنایا گیا پولیس کی چیک پوسٹ بھی لاورث ہوگئی ہے اور لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس بلڈنگ کی مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے یہ عمارت بھی خستہ حال ہوگئی ہے اور پانچ سال قبل خطیررقم سے تعمیر ہونے والی اس بلڈنگ میں جب بھی کسی کی مرضی ائی اس میں قیام کرتے ہیں کبھی کسی تعمیراتی کمپنی کے مزدور اس میں قیام کرتے ہیں تو کبھی نالہ جانے والے افراد اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے نواحی گائوں کانچے میں بنایا گیا پولیس چیک پوسٹ کی دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے اب اس عمارت کے تمام دروزے اور کھڑیاں نامعلوم چوروں نے اکھاڑ کر لے گئے ہیں جس باعث یہ عمارت بھی اصطبل کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ گیچ کے مقام پر بھی پولیس چیک پوسٹ موجود ہے مگر اس لاورث چیک پوسٹ کا بھی حشر دیگر چیک پوسٹ جیسی ہے اگر ان عمارتوں کی مناسب دیکھ بال نہ ہوئی تو ان عمارتوں کا حشر بھی پولیس چیک پوسٹ کانچے جیسا ہونا ہے صرف گوپس کے نواحی گائوں سہلی ہرنگ میں موجود پولیس کی چیک پوسٹ سلامت ہے جہاں پر پولیس کی ڈیوٹی کی وجہ سے یہ عمارت کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کو اگر ان چیک پوسٹوں کی ضرورت نہیں تھی تو ان کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔

متعلقہ عنوان :