اشکومن پراپر میں موسمی بیماریوں نے پورے علاقے کو اپنی لپٹ میں لیا ہے

سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل کا بیان

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:47

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل نے کہا ہے کہ اشکومن پراپر میں موسمی بیماریوں نے پورے علاقے کو اپنی لپٹ میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ متعدد چھوٹے بچے اس بیماری کی لپٹ میں اگئے ہیں مگرہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور پی پی ایچ آئی غذر کی ناقص منصوبندی کی وجہ سے اشکومن پراپر کے نو سال کی بچی کی نمو نیہ کی وجہ سے جان سے چلی گئی درجنوں بچے اس مرض میں مبتلا ہیں صحت کے بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچے بے موت مر رہے ہیں حکومت نے اشکومن کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا ہے خصوصا صحت کے حوالے سے تو یہاں کے عوام مکمل طور پر بنیادی صحت کی سہولتوں سے محروم ہیں

متعلقہ عنوان :