گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ،یونیورسٹی آف ایگریکلچرفیصل آباداور شن چیانگ ایگریکلچر یونیورسٹی چائنہ مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ،یونیورسٹی آف ایگریکلچرفیصل آباداور شن چیانگ ایگریکلچر یونیورسٹی چائنہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی،پروفیسرڈاکٹر اقرار احمدوائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگر یکلچراور پروفیسر لی بائو چنگ وائس پریزیڈینٹ شن چیانگ ایگریکلچر یونیورسٹی کی طرف سے معاہد ے پر دستخط کیے۔

معاہدے کی رو کے مطابق تینوں یونیورسٹیز کے مابین فکلیٹی ڈیولپمنٹ کے لئے وقتا فوقتا اساتذہ کا باہمی تبادلہ کیاجائے گا اور ویمن یونیورسٹی میںکنفیوشس سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہ کہا کہ وہ تہ دل سے شن چیانگ ایگریکلچر یونیورسٹی چائنہ کے وفد کی مشکور ہیںکہ انہوں نے فکلیٹی ڈویلپمنٹ اور طالبات کی بہترین تعلیم وتربیت کے لئے پنجاب کی پہلی ویمن یونیورسٹی کا انتخاب کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کا وومن یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

وائس پریزیڈ نٹ پرو فیسر لی بائو چنگ نے کہا کہ چائنہ اور پاکستان کے بہت پرانے اور درینہ تعلقات ہیںفیصل آباد آکر اور ویمن یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ کر کے انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے اور ہم ان کے تعاون اور مہمان نوازی کے بے حد مشکور ہیں ۔