چار بلے بازوں کے کیلنڈر ایئر میں ہزار پلس رنز، انگلینڈ نے عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:45

چار بلے بازوں کے کیلنڈر ایئر میں ہزار پلس رنز، انگلینڈ نے عالمی ریکارڈ ..
چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) انگلش ٹیم کے آل رائونڈر معین علی نے رواں برس ٹیسٹ کرکٹ میں ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے انگلینڈ کے چوتھے اور مجموعی طور پر پانچویں بلے باز بن گئے، اس سے قبل انگلینڈ کے جوروٹ، جونی بیئرسٹو، ایلسٹرکک اور ویرات کوہلی بھی رواں سال ٹیسٹ میچز میں ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں، انگلینڈ کے چار بلے بازوں نے کیلنڈر ایئر میں ہزار پلس رنز بنا کر عالمی ریکارڈ برابر کر دیا، 2006ء میں بھی انگلینڈ کے چار بلے بازوں نے ہزار پلس رنز بنائے تھے جبکہ 2008ء میں بھارت اور جنوبی افریقہ اور 2009ء میں سری لنکا کے چار بلے بازوں نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :