دہشت گردوں کے ناپاک اعزائم کو خاک میں ملا کر سندھ رینجرز نے حیدر آباد شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے،میئر سید طیب حسین

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہاکہ دہشت گردوں کے ناپاک اعزائم کو خاک میں ملا کر سندھ رینجرز نے حیدر آباد شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لطیف آباد نمبر 11امانی شاہ کالونی قبر ستان کے قریب رینجرز کی جانب سے دہشت گردی کے واقعہ کو ناکام بنانے اور خود کش حملہ آورکو ہلاک کرنے کی مقام اور علاقے میں واقع امام بارہ گا ہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میونسپل کمشنر شاہد علی خان ، انفارمیشن آفیسر محمد نعیم خان ،چیر مین یوسی 80،محمد سلیم ،چیرمین 59 ملک علاوئالدین اور بلدیہ اعلی حیدرآباد کے دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔میئر حیدرآباد سید طیب حسین کہاکہ دہشت گردوں کے ناپاک اعزائم کو خاک میں ملا کر سندھ رینجرز نے حیدر آباد شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے ،انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عناصر حیدرآباد شہر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی سازش کررہے ہیں لیکن ہمارے سیکورٹی ادار ے انکی راہ میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سندھ رینجرز کی کاروائی قابل ستائش ہے اور حیدرآباد کی عوام انکی مشکور ہے کہ انہوں نے حیدرآباد شہر کو لہولہان ہونے سے محفوظ رکھا ۔

متعلقہ عنوان :