مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے رہنمائوں کا سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے سٹی کوارڈینیٹر شیخ آصف قریشی اور عثمان خان بابرنے کہا ہے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے ننھے شہداء کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کی اس قربانی سے پوری قوم کوجنجھوڑ کررکھ دیا نیشنل ایکشن پلان وآپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمرٹوٹ گئی ہے پاک فوج کی قربانیوں پرقوم کوفخر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سانحہ پشاور کی یادیںمیںریلی نکالی گئی اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی گئی اسلام اورپاکستان دشمن قوتیں دہشت گردی میں ملوث ہیں جوسی پیک منصوبہ کوناکام بناناچاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ نے پرامن پاکستان کیلئے اپنے لہو سے تاریخ رقم کی ہے

متعلقہ عنوان :