اسلامی یونیورسٹی میں’ مذاکرے کی مہارت‘ کے موضوع پر ورکشاپ

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ’’ مذاکرے کی مہارت‘‘ عنوان پر تین روزہ ورکشاپ پیر کے روز سے جامعہ کے فیصل مسجد کیمپس میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

اس ورکشاپ کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے سینئر ایگزیکٹوز اور جامعہ کے عہدیدران شرکت کریں گے جبکہ اس موضوع کے معروف تربیت کار کراچی کے اسلم سونی ہوں گے۔ یاد رہے کہ یہ ورکشاپ جامعہ اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے مابین باہمی تعاون کے حالیہ معاہدے کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی سرگرمی ہو گی۔