پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ اے، پی ، ایس کے شہداء کی حمایت اور دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے احتجاجی

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام اے، پی ، ایس میں شہید ہونے والے بچوں کی حمایت اور دہشت گردوں کی سرکوبی کیلیے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیامظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویثرنل صدر علامہ مجاہد عبدالرسول خان ، سردار محمد طاہر ڈوگر ، شیخ محمد نواز قادری نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے پھولوں کو مسلنے والے کسی بھی رحم کے حقدار نہیں ہیں ۔

حکومت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کروانے میں مخلص نظر نہیں آتی۔قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد نا کر کے حکومت نے سانحہ پشاور کے بچوں کی قربانی ضائع کر نا چاہتی ہے ۔شہدا ء آرمی پبلک سکول پشاور کے ایصال ثواب کے لئے ملک بھر میں سنی تحریک کے دفاتر میں قرآن خوانی کروائی گئی سانحہ کوئٹہ کی انکوئری رپورٹ نے حکمرانوں کا بھیانک اور مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیاہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ کو سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ شائع ہونے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہئے۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو حکومتی جماعت پشت پناہی حاصل ہے۔نام بدل کر کام کرنے والی تنظیمیں پوری آزادی کے ساتھ پاکستان میں اپنا تنظیمی نیٹ ورک چلا رہی ہیں۔۔ملک میں طاقتور اور کمزور کے لئے الگ الگ قانون رائج ہے اس موقع پر علامہ سرفرا ز سیالوی ، علامہ شفاقت ہمدامی ، حافظ محمد رمضان قادری ، پیر سیف اللہ نقشبندی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :