تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کی اپیل پرآزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں سانحہ چکوال کی مذمت کے لیے یوم احتجاج منایا گیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹرمحمد اشرف آصف جلالی کی اپیل پرآزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں سانحہ چکوال کی مذمت کے لیے یوم احتجاج منایا گیا ۔آئمہ وخطباء نے ملک بھر میں عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں خطبات دیے بارہ ربیع الاول شریف کو دوالمیال ضلع چکوال میں منکرین ختم نبوت کی طرف سے عاشقان رسول ﷺ کو شہید اور زخمی کرنے کی شدید مذمت کی گئی ۔

محمد نعیم شفیق شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی اور ان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مذمتی مظاہرے کیے گئے ۔لاہور میں مرکزی لبیک یا رسول اللہﷺ احتجاجی ریلی پریس کلب سے پنجاب اسمبلی تک زبر دست ریلی نکالی گئی جس کی قیادت تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کی انہوں نے کہاکہ پاکستان میلاد مصطفیٰﷺ اور عقیدہ ختم نبوت کی برکت سے معرض وجود میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس میں عید میلاد النبی ﷺ کے مقدس موقع پر منکرین ختم نبوت قادیانیوں کی طرف سے مبینہ دہشت گردی قانون نافذ کرنے والے حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ بیرونی قوتوں کو خوش کرنے کے لیے دوالمیال کے سینکڑوں مسلمانوں کو گرفتار کر کے ان پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور انہیں جیلوں میں پہنچایا گیا ہے جبکہ مسلمانوں کو قتل اور زخمی کرنے والے منکرین ختم نبوت کو محفوظ کر لیا گیا ہے اور ابھی تک شہید محمد نعیم شفیق کی ان کے ورثاء کی طرف سے ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے دو ٹوک لفظوں میں کہا کہ ہم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ختم نبوت کے منکروں کو اپنے ملک میں قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت محمد نعیم شفیق کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے اور کیفر کردار تک پہنچائے دوالمیال کی مینار والی مسجد جس کا نام جامع مسجد محمد نعیم شہید رکھا گیاہے اوراسے مسلمانوں کیلیے کھول دیا جائے تمام گرفتار شدگان مسلمانوں کو فی الفور رہا کیا جائے اور مقدمات ختم کیے جائیں ۔

قادیانی ہر وقت اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ملک میں ان کی شرانگیز کاروائیوں کا فوری محاسبہ کیا جائے ۔اور کلیدی آسامیوں سے انہیں نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں تحریک ختم نبوت چلانے کا اعلان کر رہے ہیں اس سلسلہ میں ہر شہر میں لبیک یا رسول اللہﷺ ختم نبوت کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا اور غازی محمد نعیم شفیق کے ختم چہلم شریف کے موقع پر پاکستان اور اسلام کو منکرین ختم نبوت کی سازشوں سے بچانے کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔

دو سال قبل آج کے دن آرمی پبلک سکول میں ننھے منھے مسلمان بچوں کے بے دردی سے خون بہانے والوں سے آہنی ہاتھوں نہ نمٹنے کی وجہ سے دہشت گردی کاناسور پھیلتا گیا اور اس کے بعد بھی کئی سانحات رونما ہوئے ان بچوں کے والدین آج بھی اپنے جگر پاروں کے قاتلوں کا حساب چاہتے ہیں۔اس موقع پر حاجی محمد شفیق کیلانی ، علامہ خرم ریاض شاہ ، علامہ ثناء اللہ سیالوی ، علامہ محمد رضا المصطفیٰ جلالی ،مفتی نذیر احمد ، سید غضنفرشاہ ، مولانا محمد حبیب اللہ ، محمد صدیق سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :