اکتوبر 2016کے دوران خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:39

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) اکتوبر 2016کے دوران خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 468.42 ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال 2016-17کے پہلے تین ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 24.61 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور جولائی تا اکتوبر 2016کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا مجموعی حجم 1.61 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق خدمات کا شعبہ ملکی معیشت میں بنیادی اہمیت کا حامل شعبہ ہے اور مالی سال 2005-06کے دوران مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی)میں شعبہ کا حصہ 56 فیصد تھا جو مالی سال 2014-15کے اختتام تک 57.7 فیصد تک بڑھ گیا۔پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2016کے دوران خدمات کے شعبہ کی ملکی درآمدات میں 4.96 فیصد کی کمی سے درآمدات کا مجموعی حجم 2.712 ارب ڈالر رہا ہے ۔اکتوبر 2016کے دوران شعبہ کی درآمدات میں 13.44 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور درآمدات کا حجم 649.26 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ اس کے برعکس اکتوبر میں خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں 19 فیصد کا اضافہ ایکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :