تخت بھائی ڈویژن کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں ہر حل کرکے دم لینگلوں گا، افتخارعلی مشوانی

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:37

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) ڈیڈک کمیٹی مردان کے چیئرمین افتخارعلی مشوانی نے کہا ہے کہ تخت بھائی ڈویژن کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں ہر حل کرکے دم لینگے۔ عوامی اعتماد کو کھبی بھی ٹھیس نہیں پہنچاونگا۔ عنقریب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خان خٹک تخت بھائی کا دورہ کرکے لوگوں کی ذندگی میں بنیادی تبدیلی کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کرینگے۔

سرکاری ادارے اور سرکاری اہلکار غریبوں کو بے جا تنگ کرنے کی بجائے متبادل زرائع اور راستے تلاش کریں۔ وہ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کے دفتر میں اعلیٰ سطح کے مختلف اداروں افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی اشفاق احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر افتاب احمد، تحصیلدار محمد یار خان، سی ایم یو جہانگیر خان کے علاوہ تعلیم، ریوینیو ، مواصلات ، سوشل ویلفئر ، پولیس ، پبلیک ہیلتھ اور دیگر اہم محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

افتخار علی مشوانی نے کہا کہ شہر میں قصائیوں اور سبزی فروشوں کیلئے عنقریب الگ مارکیٹ کے قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل حل ہونگے۔ بلکہ غریبوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر ہونگے۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام قصائیوں ، سبزی فروشوں اور ہتھ ریڑیوں والوں کو بے جا طور پر تنگ نہ کیا جائے۔ متبادل جگہ فراہم ہونے تک انہیں ڈسٹرب نہ کریں۔ کیونکہ تحریک انصاف نے عوام کو روزگار دینے کا وعدہ کیا ہے۔ روزگار چھیننے کا نہیں۔ اگر کسی بھی سرکاری اہلکار نے بے جا طور پر غریب ریڑھی بانوں کو تنگ کیا۔ تو یہاں سے بسترہ گول کرنا پڑیگا۔