پشاور پولیس کے رواںسال مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشنز میں32751جرائم پیشہ ومشتبہ افراد کو گرفتارکیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رواںسال کے دوران سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر سرکلزکے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، مختلف کاروائیوں اورشہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کے دوران32751جرائم پیشہ ومشتبہ افراد اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات د رج کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایات پرایس ایس پی اپریشنز پشاورسجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے رواں سال کے دوران سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر سرکلز میںچاروں ایس پیز کی نگرانی میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور دیگر لوکل پولیس ٹیموں نے مختلف تھانہ جات کی حدودمیں سرچ اینڈ سٹر ائیک آپریشنز ،مختلف کاروائیوںاور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کرتے ہوئے اور مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے بھی لگائے ان چھاپوں اورناکہ بندیوں کے دوران ٹوٹل 32751جرائم پیشہ ومشتبہ افراد اور منشیات فروشوںکو گرفتار کرلیاگیا گرفتار ہونے والے ملزمان مختلف جرائم میں ملوث تھے جن کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے انہیں گرفتارکئے گئے ہیںاوران ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات کے تحت ایف آئی آرز درج کرکے چالان عدالت کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :