کیپٹل سٹی پولیسکا سود خوروں کیخلاف کریک ڈائون تیز،2دنوں میں مزید 24سود خور گرفتار

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سود خوروں کیخلاف کریک ڈائون تیز کرتے ہوئے گزشتہ2دنوں کے دوران مزید 24سود خوروں کو مختلف تھانہ جات کے حدود سے گرفتار کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور پولیس سربراہ محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشنز پشاور سجاد خان کی نگرانی میں سٹی،کینٹ،رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میںگزشتہ 2دنوں کے دوران سود خوروں کے خلاف کریک ڈائون تیز کرتے ہوئے تھانہ بڈھ بیر، متنی، دائودزئی ، گلبہار اور تھانہ پشتخرہ کے حدود میں سودی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون میں مجموعی طور پر24سود خوروںکو گرفتار کر لیا گیا ہیں ۔

جن کی تفصیلات ذیل ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ بڈھ بیر کے حدود سے عزت خان ولد خان خیل ،اسرار ولد بادام ،آصف ولد راحت،شرافت،عنایت پسران بنات ساکنان طوطی خیل،نثارولدعبدالرحمن،ودود ولد جمیل،ریاض ولد درویش ساکنان ماشوگگر،ریاض ولد محمد،پارس ولد عزیز خان،اصرار شاہ، تنویر شاہ پسران ہارون خیل ساکنان بڈھ بیر،امداد ولد ملتا ن سکنہ طوطی خیل بڈھ بیر، تھانہ گلبہار کے حدودسے ، بھادر علی،نظر علی پسران مراد علی،قیصر علی ولد شیرازی ساکنان امامیہ کالونی،مجید خان ولد راشد ،منیر گل ولد عمر گل ساکنان محلہ اسلام آباد ،تھانہ پشتخرہ کے علاقے سے سرتاج،امجد پسران اقبال ساکنان نوتھیہ پایان ،تھانہ دائودزئی سے اورنگزیب ولد ضیاء الحق ،قیصر ولد عاشق خان ساکنان دامان افغانی،تھانہ متنی سے خان محمد ولد گل محمد سکنہ گلشن آباد متنی،تھانہ گلبرگ سے سکندر ولد وزیر محمد خان تالاب روڈ نوتھیہ قدیم کوگرفتار کرلیا جبکہ مزید گرفتاریوں کا عمل جاری رہے گی اس ضمن میں چیف کیپٹل سٹی پولیس محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں ضلع بھرکے ایس پیز ،ْ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر انہیں کاروائیاں کرنے اور رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیاگیا ہے حکام کے مطابق سودی کاروبارمیں ملوث عناصرکیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی ۔