پی سی بی الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ پشاور کے 26کلبوں میں سے 10 کو درست قرادیکر نوٹیفیکشن جاری کردیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:36

پی سی بی  الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ پشاور کے 26کلبوں میں سے 10 کو درست قرادیکر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ پشاور کی 26کلبوں میں سے 10کرکٹ کلبوں کو درست قرادیکر نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ۔پی سی بی کی جانب سے ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی کرکٹ کلبوں کی سکروٹنی کا عمل مکمل کیاگیا،جسکے لئے باقاعدہ سکروٹنی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد 96کرکٹ کلبوں کی سکروٹنی کرتے ہوئے 38کلبوں کو ایکٹیوقراردیااورپی سی بی کے نئے ماڈل آئین کو تسلیم نہ کرنے کے پاداش میں مسترد کرنے والی58کلبوں کوغیر ایکٹیوقراردیا۔

(جاری ہے)

تاہم اس فیصلے کیخلاف 26کو کلبوںنے پی سی بی کے الیکشن میں اپیل کیلئے درخواست دیدی ۔جسکے بعد ان تمام کلبوں کے عہدیداروں کو پی سی بی ہیڈکوارٹر قزافی سٹیڈیم طلب کرکے انکاموقف سناگیااور تمام ثبوت پیش کئے گئے،جسکے بعد الیکشن کمیش کے حکام نے اپنافیصلہ سناتے ہوئی اپیل کرنے والے 26کلبوں میں سے 10کلبوں کائونٹی کرکٹ کلب،فیملی کلب،گل کلب،اقراء کلب،ملک سپورٹس کلب،پشاور بادشاہ کلب،پشاور گرین،پشاور یوتھ کلب اور شاہین کرکٹ کلب کو درست قراردیکر باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردی ہے۔