شریف ڈینٹل کالج رائے ونڈ 4thایئر کا سٹوڈنٹ مبینہ طور پر نشہ کی بھاری مقدار لینے سے جاں بحق

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:27

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) شریف ڈینٹل کالج رائے ونڈ کا 4thایئر کا سٹوڈنٹ اسجد جاوید مبینہ طور پر نشہ کی بھاری مقدار لینے سے دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

متوفی فورٹ عباس کا رہنے والا تھا جو گزشتہ شب نزدیکی آرمی ویلفیئر ٹرسٹ رہائشی سکیم کے کرایہ پر لئے گئے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا تو ساتھیوں نے انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع کی ،رائے ونڈ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں بھجوادی ،کمرے میں منشیات بھی برآمد ہوئی ۔رات گئے تک ہسپتال انتظامیہ سیاسی بنیادوں پر معاملہ کو دبانے کیلئے کوشش کرتی رہی ۔پولیس طالب علم کی موت کی اصل وجوہات تلاش کرنے میں مصروف ہے ۔

متعلقہ عنوان :