محکمہ صحت نے تین روزہ انسداد پولیو مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ہمارا مقصد انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے ،اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ،ڈپٹی کمشنرہرنائی عصمت اللہ قریش

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:16

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنرہرنائی عصمت اللہ قریش نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مہم کو کامیاب بنائیں گے، مہم کے دوران انسداد پولیو کے قطرے پلانے والے ٹیمیوں کوسخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ قطرے پلانے والے ٹیمیوں کی کڑی نگرانی کی جائیگی،اس سلسلے میں غفلت اور لاپراوہی برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19دسمبر سے شروع ہونے والے تین روزہ انسداد پولیو مہم کے تیاریوں کا جائزہ لینے اور سیکورٹی اور ٹیمو ں کی نگرانی کیلئے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ڈاکٹر فیض اللہ ترین، پروفیسر نورمحمد ترین، محمد خان ترین ، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر وطن یار سمیت مختلف محکموں کے آفیسران نے شرکت کی ،اجلاس میں ای پی آئی انچارج غلام فاروق ترین نے ڈپٹی کمشنر اور شرکاء اجلاس کو انسداد پولیو مہم کے تین روزہ مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ ضلع بھر میں 86 موبائل ٹیمیں ، 14 فکس سنٹرز ، اور 4 ٹرانزٹ پوائنٹ ہے اور ضلع میں 22500 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کاٹارگٹ دیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت نے تین روزہ انسداد پولیو مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ٹیمیوں کی ٹریننگ و تربیت مکمل کرلیا گیاہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش نے کہاکہ پولیو مہم قومی فریضہ ہے اس مہم کی کامیابی کے لئے وعلماء و اساتذہ کرام ، قبائلی معتبرین، سماجی تنظیمیں سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے ولے افراد انسداد پولیو مہم کی کامیابی اور قطرے پلانے والے ٹیمیوں سے مکمل تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ ہو، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پولیو مہم کی کامیابی ہے اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ااس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی پی ایچ آئی محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :