ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جہانگیر خان جعفر نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا، عوامی وسماجی حلقوں کا خیرمقدم

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:16

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی کے تعنیات ہونے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جہانگیر خان جعفر نے گزشتہ روز اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کرکام شروع کردیا‘ عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان کی جانب سے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹینڈ نٹ تعنیات اور نئے ایم ایس کے چارج سنبھالنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر جہانگیر خان جعفر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ نئے ایم ایس ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کو فعال بنانے میں اپنا بھرکردار ادا کرینگے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر وطن یار نے بھی اپنے عہدہ کا چارچ سنبھال لیا۔

متعلقہ عنوان :