سیکورٹی فورسز کا کوہلو میں سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ دہشتگرد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

جمعہ 16 دسمبر 2016 19:16

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) سیکورٹی فورسز کا کوہلو کے علاقہ میں سرچ آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ مشتبہ افراد کوگرفتارکرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایف سی ترجمان کے مطابق کوہلو کے علاقہ میں حساس اداروں اور ایف سی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن کررہے تھے کہ سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی مشتبہ افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں5 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے ۔

گرفتار افراد کے قبضے سے جن سے قبضے سے ایک میزائل ، دومارٹر گولے دو بارودسرنگ سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا جبکہ جان بحق افراد کی لاشوں کو شناخت کیلئے مقامی ہسپتال میں رکھ دیا گیا مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ نے شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :