پشاور ہائیکورٹ نے نادرا کے دو اہلکاروں کی ضمانت منظور کرلی

جمعہ 16 دسمبر 2016 18:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) پشاور ہائیکورٹ نے نادرا کے دو اہلکاروں کی ضمانت منظور کرلی ایف آئی اے کی جانب سے افغان خاتون شہری شربت گلہ کیس میں گرفتار ہونیوالے ڈپٹی ڈائریکٹر عماد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن کی درخواست ضمانت پشاور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی ، کیس کی سماعت جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کی - کیس کی سماعت کے بعد فاضل بنچ نے پانچ ، پانچ لاکھ کے مچلکوں اور دو دو نفری پر دونوں کے ضمانت کے احکامات جاری کردئیے۔