پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ

جمعہ 16 دسمبر 2016 18:30

راجن پور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ،7جواری گرفتار ، ایک فرار ، دائو پر لگی رقم ، موبائل برآمد ، مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی مرزا محبوب ارشد شہید کے انچار ج غلام شبیر لنڈ نے بتایا کہ نواحی علاقہ موضع رستم لغاری میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر دائو پر لگی رقم 14620اور 6عدد موبائل فون برآمد کرلئے اور ملزمان نادر ، جاوید ، وزیر، ندیم ، اسماعیل، عبدالستار اور رفیق کو گرفتار کرلیا جبکہ رحیم بخش نامی ملزم فرار ہوگیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :