انتظامیہ نے ضلع کی مختلف سڑکوں کی مرمت کیلئے ٹینڈرز مشتہر کردیئے

جمعہ 16 دسمبر 2016 18:30

راجن پور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء)ضلعی انتظامیہ راجن پور نے ضلع کی مختلف سڑکوں کی مرمت کیلئے ٹینڈرز مشتہر کردیئے‘ تقریباً 10کروڑ روپے کی لاگت سے متعدد علاقوں کی تباہ حال سڑکوں کی مرمت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی گورنمنٹ راجن پور نے بتایا کہ ضلع کی ایسی سڑکیں جو مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں اور عوام الناس سفری سہولت سے محروم ہیں ۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ایسی سڑکوں کی مرمت کی منظوری دے دی ہے۔ڈی سی او راجن پور نے فوری دلچسپی لے کر ان سڑکوں کی تعمیر شروع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز فدا حسین بھٹہ نے بتایا کہ ان سڑکوں کے لئے ٹینڈرز مشتہر کردیئے ہیں۔ ان ٹینڈرز کو 27دسمبر کو نیلام کیاجائے گا۔