مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوچکا ہے ،سردار شیرازخان گورچانی

جمعہ 16 دسمبر 2016 18:29

راجن پور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) راجن پور کی مختلف یوسیز کے چیئرمینوں سردار شیرازخان گورچانی ، سردار نذر خان رند، شریف خان لنڈودیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیا ن میںکہا ہے کہ عمران خان ملک میں منفی سیاست کی بجائے ملک کی تعمیروترقی ہونے دیں ‘مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوچکا ہے اور حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور سی پیک منصوبہ سے ملک میںخوشحالی آئے گی۔

(جاری ہے)

دھرنوں کی سیاست نے قوم کو نقصان دیا ہے اور منفی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کاتیسرا اور آخری مرحلہ مکمل ہوتے ہی ترقیاتی کاموں میں مزید اضافہ سے خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران عوام دوست پالیسی کی وجہ سے ناقابل شکست سیاست دان اور عوام کے دلوں میںراج کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :