ڈی سی اوکا ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح

جمعہ 16 دسمبر 2016 18:27

اوکاڑہ۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان کو بیماریوں سے پاک خطہ بنانے کیلئے ہمیں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سماجی رویوں میں بھی تبدیلی کیلئے کوشش کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارڈی سی او سقراط امان رانا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مہر محمد ارشاد ،ایم ایسز،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر سعید اختر،ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ،ڈاکٹر ذوالفقار علی سمیت دیگر متعلقہ افسران ،ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھا۔

ڈی سی او نے ایم ایسز کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے والی ٹیمو ں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں، اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں موجود مشینری کو چالو رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور مریضوں کی سہولت کو مقدم رکھا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ پولیو مہم کے دوران 5لاکھ 45ہزار 847پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 1030موبائل ٹیمیں ،59ٹرانزٹ اور 137فکسڈ ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسیئن کے قطرے پلائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :