انڈر 19 ایشیا کپ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت کی مسلسل دوسری کامیابی

جمعہ 16 دسمبر 2016 18:09

انڈر 19 ایشیا کپ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت کی مسلسل دوسری کامیابی
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) تیسرے انڈر 19ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

سری لنکا میںجاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم نے ملائیشین انڈر 19 ٹیم کو با آسانی 8 وکٹوں سے ہرا کر لگاتار دوسری کامیابی سمیٹی، فاتح ٹیم نے 105 رنز کا ہدف یکطرفہ مقابلے کے بعد 18 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، چتھورنگا 68 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے نیپال کو 6 وکٹوں سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کی، گروپ بی کے ایک میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے سنگاپور کو 7 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

فاتح ٹیم نے 71 رنز کا ہدف با آسانی 5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔