پاکستان کا تیسری سے 8 آٹھویں وکٹ کے درمیان ٹیسٹ اننگز میں کم ترین سکور کا نیا منفی ریکارڈ

جمعہ 16 دسمبر 2016 18:09

پاکستان کا تیسری سے 8 آٹھویں وکٹ کے درمیان ٹیسٹ اننگز میں کم ترین سکور ..
برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تیسری سے آٹھویں وکٹ کے درمیان کم ترین سکور کا نیا منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، کینگروز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں گرین کیپس نے تیسری سے آٹھویں وکٹ کے درمیان 24 رنز بنائے جو کہ اس کا کم ترین سکور ہے، اس سے قبل گرین کیپس نے 1981-82ء میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں تیسری سے آٹھویں وکٹ کے درمیان 25 رنز بنائے تھے۔

متعلقہ عنوان :