سلمان بٹ 100ویں فرسٹ کلاس میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانیوالے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:52

سلمان بٹ 100ویں فرسٹ کلاس میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانیوالے دنیا ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اپنے 100ویں فرسٹ کلاس میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ۔

(جاری ہے)

31سالہ سلمان بٹ نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں حبیب بینک کے خلاف پہلی اننگز میں 125رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز میں ناقابل شکست 105رنز بنا کر میچ ڈرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس کے بعدپہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر واپڈا نے پہلی مرتبہ قائد اعظم ٹرافی اپنے نام کی ۔ سلمان بٹ سے قبل کلیڈ والکاٹ ، رک میکوسٹر ، گیری کرسٹن ، ایرون ریڈمنڈ اور نمن اوجھا اپنے 100ویں فرسٹ کلاس مقابلے کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کرچکے ہیں ۔