ضلع لکی مروت میں پولیس نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 17:29

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم کے سہولت کاروں کو جمعہ کے روز لکی مروت کے علاقے وانڈہ چمن خیل سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کراچی فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے خصوصی پولیس یونٹ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ملزم اکرم اور احمد جان کالعدم تنظیم کے سہولت کار ہیں اور پیشہ ور بھتہ خور ہیں جو بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے

متعلقہ عنوان :