صوبائی ڈویلپمنٹ فورم نے پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹر زکی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کیلئی 15 ارب 8 کروڑ 65لاکھ 58 ہزار کی منظوری دیدی

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:55

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 39 ویں اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ اور پی اینڈ ڈی سیکٹرز کی کل2 سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 15 ارب 8 کروڑ65 لاکھ58ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 39ویں اجلاس میںجن دو ڈویلپمنٹ سکیٹرز کی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی سکیم فیصل آباد شہر میں پانی کے وسائل کی توسیع (فیز II) کیلئے 14 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ 40 ہزار روپے اور پی اینڈ ڈی سیکٹر کی سکیم ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے (MICS) پنجاب 2016-17 (پی سی II) کیلئے 32 کروڑ 55 لاکھ 18 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :