پاک آسٹر یلیا ٹیسٹ، دوسرے روز تماشائی گرائونڈ میں گھس آیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:53

پاک آسٹر یلیا ٹیسٹ، دوسرے روز تماشائی گرائونڈ میں گھس آیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء)برسبین کے میدان میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوران تماشائی میدان میں آ گیا۔ کرکٹ فین کے میدان میں آتے ہی سکیورٹی عملہ بھی حرکت میں آیا اور تماشائی کو فوری طور پر پکڑ کے گرائونڈ سے باہر کر دیا۔ کرکٹ کی دنیا میں ایسے کئی واقعات ماضی میں رونما ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

رواں سال بنگلا دیش اور افغانستان کے درمیان میچ میں بھی ایسا ہی دلچسپ واقعہ پیش آیا تھا تاہم بنگالی کپتان مشرفی مرتضی نے پرستار کی محبت کا جواب محبت سے دیتے ہوئے انہیں سکیورٹی اہلکاروں کی مار سے بچا لیا۔

1982 آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پرتھ میں جاری میچ میں بھی چند حواس باختہ منچلے گرائونڈ میں امڈ آئے تھے۔ شائقین کی پلیئرز کے ساتھ ٹکر کی وجہ سے کچھ انجریز بھی ہوئیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے کافی مشکل سے حالات پر قابو پایا۔