واپڈا نے پہلی ویمن کبڈی (ایشین سٹائل ) چمپئن شپ جیت لی

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) واپڈا نے پہلی ویمن کبڈی( ایشین سٹائل) چمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میچ میں واپڈا نے پاکستان آرمی کو 29کے مقابلہ میں 43 پوائنٹس سے شکست دی ۔ چمپئن شپ کا انعقاد واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا تھا۔ پنجاب نے چمپئن شپ میں تیسری پوزیشن جبکہ اسلام آباد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔تین روزہ چمپیئن شپ کا انعقاد واپڈا سپورٹس بورڈ نے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے تعاون سے کیا تھا۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں سات ٹیموں نے شرکت کی ، جن میں واپڈا ، پاکستان آرمی ، اسلام آباد ، پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان شامل ہیں ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری واپڈا/ صدر واپڈا سپورٹس بورڈ عامر احمد تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم اور رنرز اپ میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے ۔ اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کھلاڑیوں اور جیتنے والی ٹیموں کی انتظامیہ کو مبارک باد دی اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :