Live Updates

عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کی برسی کی بجائے سالگرہ کہہ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 دسمبر 2016 16:33

عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کی برسی کی بجائے سالگرہ کہہ دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران زبان پھسل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ آج آرمی پبلک اسکول سانحہ کی دوسری "سالگرہ" ہے جس پر کسی نے انہیں ان کی غلطی کا احساس دلایا تو کپتان نے شرمندگی سے آنکھیں بند کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی دوسری "برسی" ہے ۔

(جاری ہے)

اس غلطی پر خان صاحب کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئی ۔ بچوں کی قربانی کی وجہ سے تمام سیاسی جماعتوں نے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر فیصلہ کیا کہ کسی قسم کی دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی اور اب اچھے اور برے طالبان میں بھی فرق نہیں کیا جائے گا اور دہشتگردوں کا قلع قمع کردیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات