معین علی بھارت کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریاں بنانے والے پانچویں انگلش بلے باز بن گئے

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:29

معین علی بھارت کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریاں بنانے والے پانچویں ..

چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر معین علی نے بھارت کے خلاف چنائی ٹیسٹ کے پہلے روز کیریئر کی پانچویں سنچری داغ دی، اس طرح وہ بھارت کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں لگاتار دو سنچریاں بنانے والے انگلینڈ کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے خلاف ٹیسٹ کے پہلے روز معین علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 120 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہے، یہ ان کی اس سیریز میں دوسری جبکہ کیریئر کی پانچویں سنچری ہے، راجکوٹ میں بھی انہوں نے 117 رنز کی اننگز کھیلی تھی، اس طرح وہ بھارت کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں لگاتار دو سنچریاں بنانے والے انگلینڈ کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں، ان سے قبل ایلسٹر کک، برینگٹن، کائوڈری، گیٹنگ اور اینڈریو سٹرائوس یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :