ای سی بی کا آئندہ دو برس کیلئے خواتین کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، سیرا ٹیلر بھی شامل

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:15

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئندہ دو برس کیلئے 18 خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، سیرا ٹیلر جنہوں نے ان دنوں کرکٹ سے غیرمعینہ مدت کیلئے بریک لے رکھی ہے بھی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

(جاری ہے)

ای سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 27 سالہ ٹیلر نے تاحال کرکٹ میں واپسی کی کوئی تاریخ نہیں دی تاہم اس بات کا امکان موجود ہے کہ وہ آئندہ برس شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں۔

کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں ٹامی بیومائونٹ، کیتھرین برنٹ، کیٹ کراس، جارجیاایلوس، نتاشا فارنٹ، جینی گن، ایلکس ہارٹلے، ڈینیلی ہیزل، ایمی جونز، ہیتھرنائٹ، بیتھ لانگسٹن، لارا مارش، نٹالی سکیور، اینیاشربسول، سیرا ٹیلر، فران ولسن، لارین ونفیلڈ اور ڈینلی ویٹ شامل ہیں۔