جوروٹ 35 برس بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں پانچ بار ففٹی پلس سکور بنانے والے غیرملکی بلے باز بن گئے

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:15

جوروٹ 35 برس بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں پانچ بار ففٹی پلس سکور ..

چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) سٹار انگلش بلے باز جوروٹ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ 35 برس بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں پانچ یا زائد مرتبہ ففٹی پلس سکور بنانے والے پہلے غیرملکی بلے باز بن گئے، روٹ نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، یہ ان کا رواں سیریز میں پانچواں ففٹی پلس سکور ہے، انہوں نے بھارت کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز میں ایک شاندار سنچری جبکہ چار نصف سنچریاں سکور کیں، روٹ 1981ء کے بعد بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں پانچ بار ففٹی پلس سکور بنانے والے پہلے غیرملکی بلے باز ہیں، اس سے قبل این بوتھم اور گراہم گوچ کو بھی بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں پانچ مرتبہ ففٹی پلس سکور بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :