بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ کر اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا، سردار فاروق احمد طاہر

جب کوئی قوم جائز حق کیلئے جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ظالم کے سامنے سینہ سپر ہو جاتی ہے تو پھر ظالم کے مقدر میں تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں رہتا، ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:14

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ کر اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ وہ اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب ہو جائے گا۔ جب کوئی قوم جائز حق کے لئے اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ظالم کے سامنے سینہ سپر ہو جاتی ہے تو پھر ظالم کے مقدر میں تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں رہتا۔

(جاری ہے)

سردار فاروق احمد طاہر نے مزید کہا کہ بین الاقوام کو بھی اپنے ذاتی مفادات کو ترک کر کے بھارت کے اس انسانیت سوز کردار کو حقیقت کی نظر سے دیکھ کر بھارت کو اس گھناونے عمل سے باز رکھنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرنا چاہئے پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کے پر امن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطابق حل پر زور دیا اور بین الاقوامی ہر فورم پر بھارت کو بھی اس پر عملدرآمد کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی مگر بھارت نے آج تک کسی فورم پر مثبت رویہ نہیں دکھایا بلکہ اپنے جھوٹے موقف کو سچ ثابت کرنے کی کوشش ہمیشہ بھارت کے گلے پڑ جاتی ہے اور بھارت اپنے ناجائز موقف کا دفاع کرنے میں بری طرح ناکام رہتا ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد رنگ لائے گی اور بھارت کو اپنی ہٹ دھرمی کے رویہ کو ترک کرنے پر مجبور کر دے گی اور بالاخر بھارت بھی کشمیریوں کو ان کی منشا کے مطابق آذادی دینے میں ہی اپنی عافیت جانے گا۔