آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 دسمبر 2016 15:32

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر 2016ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ سزا پانے والوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، سکیورٹی اہلکاروں، میریٹ ہوٹل اور چارسدہ یونیورسٹی، پریڈلین ، باچا خان یونیورسٹی اور مانسہرہ میں این جی او پر حملے کرنے والے ملزمان شامل ہیں۔

سزا پانے والوں نے 325افرادکو قتل جبکہ366افراد کو زخمی کیا۔تمام دہشتگردوں کو سزائیں فوجی عدالتوں نے سنائیں۔ملزمان میں لطیف اللہ محسود ، عبد الرحمان، میاں سید رحیم ، نور محمد،عرفات ،واحد علی ، شیر علی ، قاسم شاہ ، محمد عثمان اور وقار فیصل شامل ہیں۔