قوم سانحہ پشاور کے شہدا کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، سربراہ پاک فضائیہ

وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ایئر چیف مارشل سہیل امان

جمعہ 16 دسمبر 2016 15:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ قوم سانحہ پشاور کے شہدا کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سانحہ اے اپی ایس کی دوسری برسی پرآرمی پبلک اسکول کے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ اور پوری قوم سانحہ پشاور کے شہدا کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے پاک آرمی کے شانہ بشانہ اہم کامیابیاں حاصل کیں ۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔