جو روٹ کا بھارت کے خلاف تمام ٹیسٹ میچز میں ففٹی پلس سکور کرنے کا منفرد ریکارڈ

جمعہ 16 دسمبر 2016 15:13

چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے بھارت کے خلاف اب تک کھیلے گئے 11 ٹیسٹ میچز میں 50 سے زائد رنز بناکر منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جو روٹ چنائی میں بھارت کے خلاف 11 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے پہلی اننگز میں 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جو روٹ نے بھارت کے خلاف دسمبر 2012 میں ڈیبیو کیا اور پہلی اننگز میں 73 رنز بنائے، وہ چنائی میں بھارت کے خلاف 11 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ہر ٹیسٹ میں کم از کم ایک نصف سنچری یا سنچری سکور کی، اس طرح وہ کسی ایک ٹیم کے خلاف 11 ٹیسٹ میں ففٹی پلس رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :