نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان

جمعہ 16 دسمبر 2016 15:13

نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، نیل بروم اور لوک رونکی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بی جے واٹلنگ، ٹوڈ ایسٹل اور ہینری نکولس کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق کین ولیمسن کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، دیگر کھلاڑیوں میں ٹرینٹ بولٹ، نیل بروم، لوکائی فرگیوسن، کولن ڈی گرینڈہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، کولن منرو، جیمز نیشم، لوک رونکی، مچل سینٹنر اور ٹم سائودی شامل ہیں۔

سنیئر بلے باز روس ٹیلر آنکھ کی سرجری کی وجہ سے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :