اعتزاز احسن کا وزیر داخلہ چوہدری نثار سے استعفے کا مطالبہ

چوہدری نثار بالکل ناکام وزیر داخلہ ثابت ہوئے ، نیشنل ایکشن پلان پرعم لدرآمد کرانے میں ناکام رہے، چوہدری نثار نے آج تک اپنی وزارت میں کچھ نہیں کیا،لیڈر اعتزاز احسن کی گفتگو

جمعہ 16 دسمبر 2016 15:01

اعتزاز احسن  کا وزیر داخلہ چوہدری نثار سے استعفے کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے بھی وزیر داخلہ چوہدری نثارکے استعفے کا مطالبہ کردیا، اعتزاز کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار بالکل ناکام وزیر داخلہ ثابت ہوئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کرانے میں ناکام رہے، چوہدری نثار نے آج تک اپنی وزارت میں کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کواسلام آباد میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگومیں وزیر داخلہ چوہدری نثارکے استعفے کا مطالبہ کردیا، اعتزاز کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار بالکل ناکام وزیر داخلہ ثابت ہوئے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کرانے میں ناکام رہے، چوہدری نثار نے آج تک اپنی وزارت میں کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ چوہدری نثار کے رابطے ہیں، ایکشن پلان کالعدم تنظیموں کیخلاف تھا، چوہدری نثار نے اس کے برعکس کام کیا، وزیرداخلہ ، بلوچستان کے وزیراعلی اور وزیرداخلہ کو بھی مستعفی ہوجانا چاہیے۔ پارٹی پالیسی سے متعلق اعتزاز کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کوئٹہ کمیشن رپورٹ معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھا ئے گی، ایکشن پلان پر عمل درآمد کرانا وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے، وزارت داخلہ کسی اور سمت میں جارہی ہے،بناسنگھار میں مصروف ہے۔