سری لنکا اور جنوبی افریقہ انویٹیسنل الیون کے مابین تین روزہ پریکٹس میچ 18 دسمبر سے شروع ہوگا

سری لنکن ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے دور ان تین ٹیسٹ، تین ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی

جمعہ 16 دسمبر 2016 14:49

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) سری لنکا اور جنوبی افریقہ انویٹیسنل الیون کے مابین تین روزہ پریکٹس میچ 18 دسمبر سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقہ پر جہاں وہ تین ٹیسٹ، تین ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ طے شدہ شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم چند روز پریکٹس کرے گی اور اس کے بعد 18 دسمبر کو جنوبی افریقہ انوی ٹیشنل الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک پورٹ الزبتھ، دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 جنوری تک کیپ ٹائون ،ْ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری جبکہ تیسرا میچ 25 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 28 جنوری، دوسرا میچ یکم فروری، تیسرا میچ 4 فروری، چوتھا میچ 7 فروری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 10 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :