پا کستان ہاکی فیڈریشن کا کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

کھلا ڑیوں کو مراعات دئیے بغیر نتائج نہیں لیے جا سکتے ، مالی وسائل بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں ‘ شہباز سینئر

جمعہ 16 دسمبر 2016 14:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) پا کستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس کے لئے عملی کام بھی شروع کر دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ کھلا ڑیوں کو مراعات دئیے بغیر نتائج نہیں لیے جا سکتے ۔ اس لیے ہم حکومتی گرانٹ کے ساتھ اپنے ما لی وسائل بڑھانے پر بھی توجہ دے رہے ہیں ، حکومتی گرانٹ کے بعد تمام کھلا ڑیوں کے واجبات ادا کر دئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :