یمن قحط کی دہلیز پر ہے، اقوام متحدہ

جمعہ 16 دسمبر 2016 14:33

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دو برس سے جاری خانہ جنگی نے یمن کی نصف سے زائد آبادی کو بنیادی خوراک تک رسائی سے تقریباً محروم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے نے کہا ہے کہ اِس نصف سے زائد آبادی میں تقریباً سات ملین کو بھوک کا سامنا ہے۔ امدادی اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ حالات ایسے رہے تو اِس ملک میں خوراک کی شدید قلت سے قحط پیدا ہو جائے گا۔ اسی دوران یمن کے گندم درآمد کرنے والے سب سے بڑے تاجر نے اسے فی الحال منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :