مصر: سینائی کے عسکریت پسند عادل ابراہیم کو پھانسی دیدی گئی

پھانسی پر عملدرآمد صدر عبدالفتاح السیسی کی منظوری کے بعد کیا گیا،عرب ٹی وی

جمعہ 16 دسمبر 2016 12:37

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2016ء) مصری حکام نے شمالی صوبہ سینائی سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند کو پھانسی دے دی ۔عرب ٹی وی کے مطابق جزیرہ نما سینائی کے چالیس سالہ خطرناک عسکریت پسند عادل محمد ابراہیم عٴْرف عادل حبارہ کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد قاہرہ کی اپیل جیل میں کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

حبارہ پر اگست 2013 میں شمالی سینائی صوبے میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کرکے پچیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ پھانسی پر عملدرآمد صدر عبدالفتاح السیسی کی منظوری کے بعد کیا گیا۔پھانسی کی سزا کے خلاف عسکریت پسند کی اپیل کو مصری اعلیٰ عدالت نے رد کردیا تھا۔جس کے بعد عادل محمد ابراہیم کو پھانسی دیدی گئی۔

متعلقہ عنوان :