متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق کو گرفتار کرلیا گیا

جمعرات 15 دسمبر 2016 23:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق کو گرفتار کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروق کو گرفتار کرلیا گیا ہے،زرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کامران فاروق کو نارتھ ناظم آباد سے حراست میں لیا ہے،جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،ایم کیو ایم زرائع کے مطابق کامران فاروق کی گرفتار کی اطلاع اہل خانہ سے ملی ہے،واضح رہے کہ کامران فاروق پی ایس111 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی ہیں،جبکہ وہ12 مئی سمیت متعدد اہم مقدمات میں مطلوب تھے اور ان کی گرفتاری کے لئیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسپیکر کو خط بھی لکھا تھا۔